سی سی ڈی کے حکام کا دعویٰ ہے کہ زیرحراست ملزم کو ریکوری اور جائے وقوعہ کی نشاندہی کے لیے ضلع لودھراں کی تحصیل کہروڑپکا لے جایا جا رہا تھا کہ راستے میں پہلے سے موجود اس کے مسلح ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی اور اسے پولیس حراست سے چھڑا کر لے گئے۔
پولیس حکام کے مطابق پولیس کی تحقیقاتی ٹیم نے ملزم امن عباس کو تین نومبر منگل کو حراست میں لے لیا تھا جس سے ابتدائی تحقیقات کے بعد اسی روز اس کی باقاعدہ گرفتاری کا اندراج کر دیا گیا تھا، اور رات کو اعلی حکام کی ہدایات پر ملزم کو ہائی پروفائل ہونے کی بنا پر کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کر دیا گیا تھا۔
ابتدا میں اسے آتشزدگی کا واقعہ سمجھا گیا تھا، تاہم تفتیش کے دوران پولیس نے دعویٰ کیا کہ خاتون اور ان کی دو بیٹیوں کو پہلے قتل کیا گیا اور بعد میں آگ لگائی گئی۔