پاکستان اور سوڈان نے دونوں ممالک کے سرکاری اور سفارتی پاسپورٹ رکھنے والے شہریوں کو ویزا سے استثنیٰ دینے کے معاہدے پر دستخط کر دیے۔
سرکاری میڈیا رپورٹس کے مطابق معاہدے پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور سوڈان کے وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل باباکر سمرا مصطفیٰ علی نے دستخط کیے۔
معاہدے کے تحت پاکستان اور سوڈان کے سرکاری اور سفارتی پاسپورٹ رکھنے والے افراد کو دونوں ممالک میں ویزا کے بغیر داخلے کی سہولت حاصل ہوگی۔
وزرائے داخلہ نے اس معاہدے کو دوطرفہ تعلقات میں اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے اس کا خیرمقدم کیا۔

