عمیرہ احمد کا تحریر کردہ اور ثاقب خان کی ہدایت کاری میں بننے والا ڈرامہ ’درِ نجات‘ اس وقت پاکستانی ٹیلی ویژن کا سب سے مقبول ترین ڈرامہ ہے۔ ہر ہفتے ناظرین زریاب اور ابوبکر کی محبت کی کہانی میں پیش رفت کے منتظر رہتے تھےاور اب بالآخر انہیں وہ ’اعترافِ محبت‘ دیکھنے کو مل ہی گیا۔ مرکزی کرداروں کو بالآخر اپنے جذبات کا احساس ہو گیا ہے اور انہوں نے کھل کر اپنے دل کی بات کا اظہار کر دیا ہے۔
اس ڈرامے کی قسط نمبر 30 میں ایک بہت بڑا موڑ آیاہے جس نے ناظرین کو ہلا کر رکھ دیاہے۔

