میڈیا رپورٹس کے مطابق اٹلی کی ڈیٹا پروٹیکشن اتھارٹی نے میٹا پر 88 کروڑ 70 لاکھ ڈالر جرمانہ عائد کر دیا۔ میٹا پر صارفین کی نجی تصاویر اور ویڈیوز تک بغیر اجازت رسائی کا الزام ہے۔
فیس بک کی اینڈرائیڈ ایپ سے صارفین کے موبائل میں محفوظ تصاویر اور ویڈیوز تک بغیر اجازت رسائی حاصل کی جا رہی تھی۔ متعلقہ فیچر صارفین کو ذاتی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر کرنے کی تجاویز دیتا تھا۔
اٹلی کی ڈیٹا پروٹیکشن اتھارٹی نے کہا کہ فیس بک صارفین کو تصاویر اور ویڈیوز تک رسائی کی اجازت سے متعلق مناسب آگاہی نہیں دی گئی۔

