مشہور فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے بین الاقوامی فٹ بال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ 41 سالہ رونالڈو نے کہا کہ وہ نومبرکے بعد ’7 نمبر والی شرٹ واپس کر دیں گے۔‘ رونالڈو نے پرتگال کی جانب سے 234 میچ کھیلے اور 146 گول کیے ہیں۔ ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے ایک ویڈیو میں رونالڈو نے کہا: ’اگر میں نے کبھی آپ کو خوش کیا ہو، اگر میرے کسی گول کی وجہ سے آپ نے کبھی کسی کو گلے لگایا ہو، کسی پریشانی کو بھلایا ہو یا اپنے ملک پر فخر محسوس کیا ہو، تو پھر یہ سب کچھ رائیگاں نہیں گیا۔‘

