عالمی شہرت یافتہ میوزک پروڈیوسر اور ڈی جے ایلن واکرنے دورہ لاہور کی ویڈیوزاور تصاویر سوشل پر شیئر کردیں۔ان کی تصاویر اورویڈیوز دیکھ کر ان کے مداح حیران رہ گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایلن واکر اپنے میوزک البم کیلئے آئے جس دوران انہوں نے پاکستانی گلوکار حمزہ ملک اور زین زوہیب سے بھی ملاقات کی۔
ایلن واکر نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے جس میں انہیں نقاب لگائے دیکھا جاسکتا ہے، اس کے ساتھ ہی ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میوزک میں گلوکار حمزہ ملک اور زین زوہیب کا مشہور زمانہ گانا ‘الفاظ’ کو بھی سنا جاسکتا ہے۔

