Close Menu
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق اطلاعات حوصلہ افزا نہیں۔سیاسی تناو اب ختم ہوناچاہیے۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر

نومبر 7, 2026

جیل میں قید پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے شوہر سےخلع کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔عدالت نے شوہر کو25 نومبر کو طلب کرلیا

نومبر 7, 2026

ڈی جی آئی ایس پی آر کا یونیورسٹی آف لاہور، یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب اور کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ

نومبر 7, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
ہفتہ, نومبر 7
Facebook X (Twitter) Instagram
English
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم
Home»پاکستان»گاڑیوں کی قیمتوں میں بتدریج کمی آئے گی، نئی آٹو پالیسی کے تحت خریداروں سے 20 فیصد سے زیادہ ایڈوانس نہیں لیا جا سکے گا۔ہارون اختر
پاکستان

گاڑیوں کی قیمتوں میں بتدریج کمی آئے گی، نئی آٹو پالیسی کے تحت خریداروں سے 20 فیصد سے زیادہ ایڈوانس نہیں لیا جا سکے گا۔ہارون اختر

EditorBy Editorنومبر 7, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

وزیراعظم کے مشیر ہارون اختر نے اعلان کیا ہے کہ طویل اور جامع مشاورت کے بعد برآمدات پر مبنی نئی آٹو پالیسی کی تیاری میں بہت محنت کی گئی ہے اور حکومت کی اس حکمتِ عملی سے گاڑیوں کی تیاری کے اخراجات میں کمی آئے گی جس سے لوئر مڈل کلاس اور مڈل کلاس سمیت تمام طبقات کے لیے گاڑیاں سستی ہوں گی۔​

 

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق گاڑیوں کی قیمتیں مناسب اور عوام کی پہنچ میں ہونی چاہئیں۔ اسی تسلسل میں گاڑیوں کی قیمتوں میں بتدریج کمی جاری رہے گی۔ صارفین کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے یہ اہم فیصلہ بھی کیا گیا ہے کہ اب کوئی بھی مینوفیکچرر خریدار سے 20 فیصد سے زیادہ ایڈوانس رقم وصول نہیں کر سکے گا۔

 

​مشیرِ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ گزشتہ 10 سالوں سے آٹو پالیسی تو بن رہی تھی لیکن ملکی برآمدات میں اضافہ نہیں ہو سکا۔ اسی لیے نئی پالیسی میں گاڑیوں کی برآمدات کو بنیادی ترجیح قرار دیا گیا ہے اور حکومت گاڑیاں برآمد کرنے والوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ آٹو سیکٹر میں برآمدات کا حجم موجودہ 20 کروڑ ڈالر سے بڑھا کر 6 ارب ڈالر تک لے جایا جائے گا۔

 

​ہارون اختر نے مزید بتایا کہ گاڑیوں کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے 45 اضافی معیار (اسٹینڈرڈز) شامل کیے گئے ہیں تاکہ مقامی سطح پر معیاری اور محفوظ گاڑیوں کی تیاری ممکن ہو سکے۔

 

انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی کے لیے بڑی صنعتوں کی پیش رفت اور آٹو انڈسٹری کا لارج اسکیل مینوفیکچرنگ (LSM) میں انتہائی اہم کردار ہے، اسی لیے وزیراعظم نے نیشنل ٹیرف پالیسی کا قیام بھی عمل میں لایا ہے تاکہ آٹو انڈسٹری میں صحت مند مسابقت بڑھے اور پیداوار کو فروغ ملے۔

 

​علاقائی اور عالمی صورتحال کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خطے میں کشیدگی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے باعث الیکٹرک وہیکلز (EVs) کی اہمیت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ اس لیے حکومت الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ خریداروں کی سہولت اور الیکٹرک گاڑیوں کو عام کرنے کے لیے فنانسنگ کی حد کو 20 لاکھ سے بڑھا کر 1 کروڑ روپے کر دیا گیا ہے۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق اطلاعات حوصلہ افزا نہیں۔سیاسی تناو اب ختم ہوناچاہیے۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر

    نومبر 7, 2026

    جیل میں قید پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے شوہر سےخلع کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔عدالت نے شوہر کو25 نومبر کو طلب کرلیا

    نومبر 7, 2026

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا یونیورسٹی آف لاہور، یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب اور کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ

    نومبر 7, 2026

    Comments are closed.

    Latest Posts

    کردار،اخلاق اورذمہ داریاں:مرداورعورت، یکساں طورپر جواب دہ ہیں

    نومبر 7, 2026

    کیا نیتن یاہو کا دھڑن تختہ ہوگا؟

    نومبر 6, 2026

    آپ کسی تعارف کے محتاج نہیں

    نومبر 5, 2026

    پاکستان میں غربت کی بڑھتی شرح

    نومبر 4, 2026

    آرمی پبلک سکولز اینڈ کالجز سسٹم کا ملکی تعلیم کے فروغ میں نمایاں کردار

    نومبر 3, 2026

    بیرونِ ملک ہزاروں پاکستانی قیدی

    نومبر 3, 2026
    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram
    All Right Reserved © Vision Point PK 2026 . Managed by Vision Point

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.