پشاور ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی، بابر سلیم سواتی، جنید اکبر کی بازیابی کی درخواستیں بھی کاز لسٹ سے ڈیلیٹ کردیں اور 10 نومبر کی کاز لسٹ جاری کردی ہے۔
ایمرجنسی، گورنرراج کے خلاف بیرسٹر گوہر، اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی نے درخواستیں دائر کر رکھی ہیں
کے پی بار کونسل، ایم این اے شاندانہ گلزار ودیگر نے بھی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔ وفاقی آئینی عدالت نے پشاور ہائیکورٹ کو تھری ایم پی او کےکیسز سننے سے روک رکھا ہے۔
پشاور ہائیکورٹ نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے رٹ پٹیشن مقرر نہ کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں اور کہا ہے کہ 12 اکتوبر یا اس کے بعد جتنی بھی رٹ پٹیشن دائر ہوئیں انہیں مقرر نہ کیا جائے۔
ہائیکورٹ نے اعلامیہ میں متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

