بھارتی میڈیا کے مطابق دیوالی کے موقع پر پٹاخوں کی وجہ سے آگ لگنے کے مختف واقعات رپورٹ ہوئے اور ایسا ہی ایک واقعہ اداکار گُر فتح پیرزادہ کے ساتھ بھی پیش آیا۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اداکار ممبئی میں 3 منزلہ عمارت میں رہائش پذیر ہیں، دیوالی کے موقع پر جلائے جانے والے پٹاخوں کی وجہ سے ان کے گھر کی بالکنی میں آگ بھڑک اٹھی
اس حوالے سےگُرفتح پیرزادہ نے سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے برہمی کا اظہار کیا اور اپنی اسٹوری پر لکھا کہ دیوالی کی شام پٹاخوں سے ان کے گھر کی پوری بالکنی میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں ایک کمرہ بھی متاثر ہوا۔
انہوں نے اپنی اسٹوری میں مزید لکھا کہ پورا شہر جل رہا ہے اور گیس کا چیمبر بن چکا ہے۔

