پی ٹی آئی کے رہنما شوکت یوسفزئی نےکہا ہےکہ نئے صوبوں کے قیام کے اصولی حامی ہیں، آئینی تقاضے پورےکیے جائیں۔
شوکت یوسفزئی نے پارٹی قیادت کو مشورہ دیا کہ اختلافات ختم کرکے مفاہمت کا راستہ اپنایا جائے، اٹھائیسویں ترمیم کے حوالے سے حکومت نے پی ٹی آئی سے کوئی رابطہ نہیں کیا ہے، دہشت گردی کے خلاف اداروں کے ساتھ ہیں، نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمدکیا جائے۔

