اسعد محمود کو 10 نومبر 2026 کو نیب کے سامنے ذاتی حیثیت میں پیش ہونا تھا، تاہم وہ پیش نہ ہوئے اور وکیل کے ذریعے تحریری جواب بھجوا دیا۔
نیب حکام نے اسعد محمود کا تحریری جواب غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے ان کو دوبارہ طلب کرتے ہوئے 13 نومبر 2026 بروز جمعہ صبح 11 بجے ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا نوٹس جاری کر دیا۔
نوٹس میں واضح کیا گیا کہ عدم پیشی کی صورت میں قومی احتساب آرڈیننس 1999 کی دفعہ 31 کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔
واضح رہے کہ نیب راولپنڈی میں پاکستان پوسٹ آفس ڈیپارٹمنٹ کے افسران و اہلکاروں اور دیگر کے خلاف غیر قانونی بھرتیوں کے الزامات پر انکوائری جاری ہے۔
سابق وفاقی وزیر برائے مواصلات و پوسٹل سروسز اسعد محمود کو بطور وزیر اپنے دور وزارت (23-2022) میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے معاملے پر نیب نے طلب کیاہے۔

