پاکستانی آل راؤنڈر شاداب خان کو آئی ایل ٹی ٹوئنٹی میں ڈیزرٹ وائپرز کا کپتان مقرر کر دیا گیاہے۔
آل راؤنڈر کھلاڑی آئی ایل ٹی ٹوئنٹی کے پانچویں سیزن میں ڈیزرٹ وائپرز کی قیادت کریں گے، وہ ڈیزرٹ وائپرز کے تیسرے مستقل کپتان ہوں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ وہ بطور کھلاڑی ہی نہیں بلکہ بطور کپتان بھی بہترین صلاحیتوں کے مالک ہیں۔
واضح رہے کہ شاداب خان سے قبل کولن منرو اور لوکی فرگوسن ڈیزرٹ وائپرز کی قیادت کر چکے ہیں۔

