میجر عمر ناصر منہاس اور حوالدار محمد عدنان خان کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ادا کی گئی۔
وزیراعظم شہباز شریف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے میجر عمر ناصر منہاس شہید اور حوالدار محمد عدنان خان شہید کی نمازِ جنازہ میں شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق میجر عمر ناصر منہاس اور حوالدار محمد عدنان خان نے 14 نومبر کو ضلع نوشکی کے قریب جامِ شہادت نوش کیا تھا۔

