Close Menu
Vision PointVision Point
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: سری لنکا اے نے پاکستان شاہینز کو ایک وکٹ سے ہرا کر ٹائٹل جیت لیا

نومبر 29, 2026

سعودی عرب میں غیرملکی کارکنوں کے حقوق سے متعلق نئے ضابطے، آجر کی ذمہ داریاں بڑھ گئیں

نومبر 29, 2026

مولانا فضل الرحمان کی فوڈ پوائزننگ اور زیادہ کھانے سے طبیعت خراب، ڈاکٹرز کا بروقت کنٹرول، تمام ٹیسٹ نارمل

نومبر 29, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
اتوار, نومبر 29
Facebook X (Twitter) Instagram
English
Vision PointVision Point
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم
Vision PointVision Point
Home»ٹرینڈ»عسکری قیادت کی 2025 میں تاریخی کامیابیاں، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت نمایاں
ٹرینڈ

عسکری قیادت کی 2025 میں تاریخی کامیابیاں، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت نمایاں

EditorBy Editorدسمبر 31, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

پاکستان کی عسکری قیادت نے سال 2025 میں تاریخی کامیابیاں سمیٹیں۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر  نے اپنے تجربے اور اسٹریٹجک بصیرت کے ذریعے نہ صرف قومی دفاعی صلاحیت کو مضبوط کیا بلکہ بین الاقوامی ذمہ داریاں بھی احسن طریقے سے نبھائیں۔ پاکستان نے سپہ سالار کی قیادت میں معرکہ حق کے دوران بھارت کا غرور خاک میں ملایا۔ امریکی صدر اب تک ساٹھ سے زائد بار فیلڈ مارشل کی تعریف کر چکے ہیں۔

سال 2025 چیف آف ڈیفنس فورسز و آرمی چیف سید عاصم منیر کی بے مثال قیادت اور لازوال کامیابیوں کے نام رہا۔ سید عاصم منیر پاکستان کے دوسرے فیلڈ مارشل مقرر بنے جو ان کی خدمات اور قیادت کا اعتراف ہے۔ سپہ سالار نے نہ صرف مسلح افواج کی قیادت میں اپنی انتھک محنت اور شجاعت کا لوہا منوایا بلکہ پاکستان کی قومی سلامتی، دفاعی استعداد اور عالمی ساکھ کو بھی نئی بلندیوں تک پہنچا دیا۔ دہشت گردوں کے خلاف آپریشنز ہوں، بین الاقوامی تعلقات، دفاعی منصوبہ بندی یا فوجی جوانوں کا مورال ، سید عاصم منیر نے ہر لحاظ سے 2025 کو ایک یادگار سال بنایا۔

پاکستان کی افواج نے ہر شعبے میں بھارت کا غرور خاک میں ملایا ۔ متعدد ایئر بیسز اور سپلائی ڈپو سمیت دشمن کی  اہم فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔ آرمی چیف عاصم منیر نے عظیم کامیابی پر کہا پاکستانی مسلح افواج کو اللہ کی جانب سے ہر طرح کی مدد آئی۔

فیلڈ مارشل نے بارہا بھارت کو خبردار کیا کہ جوہری ماحول میں کسی جنگ کی گنجائش نہیں اور تنازعات کو بین الاقوامی اصولوں اور باہمی احترام کے تحت حل کیا جانا چاہیے۔ یہ پیغام پاکستان کی ذمہ دار عسکری پالیسی اور خطے میں جوہری ہتھیاروں کے خطرے کو کم کرنے کے عزم کا عکاس ہے۔ آرمی چیف نے افغانستان کے حوالے سے بھی پاکستان کا مؤقف واضح کیا۔۔  کہا کہ پاکستان تمام ہمسایوں کے ساتھ امن چاہتا ہے، لیکن افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

سال 2025 میں پاکستان نے امریکا کے ساتھ اسٹریٹجک اور سفارتی روابط بھی بڑھائے۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ دو ملاقاتیں ہوئیں۔  دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات، علاقائی امن اور دوطرفہ تعاون کا فروغ گفتگو کو محور رہا۔ ان ملاقاتوں کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ یہ پاک بھارت تنازع کے بعد ہوئیں۔

امریکی صدر اب تک 60 سے زائد بار اس جنگ میں بھارتی طیارے گرنے اور پاکستانی  فیلڈ مارشل کی بہترین صلاحیتوں کا ذکر کر چکے ہیں۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    بلوچستان: 10 افراداغوا،2کی لاشیں برآمد

    نومبر 29, 2026

    پاکستان کی ابھرتی صلاحیتوں کاخوف:بھارت ایک بارپھر بلبلا اٹھا،بھارتی جنرل راجہ سبرامنی نے بوکھلاہٹ کااظہارکردیا

    نومبر 29, 2026

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز30 نومبر کو ہانگ کانگ میں نوبل سسٹین ایبلٹی ٹرسٹ سمٹ 2026 میں اہم خطاب کریں گی

    نومبر 29, 2026

    Comments are closed.

    Latest Posts

    نئے صوبے ضروری ہیں

    نومبر 29, 2026

    وزیر اعظم کی اپنا گھر سکیم

    نومبر 29, 2026

    مریم نواز، نیا سیاسی منظرنامہ

    نومبر 28, 2026

    مسلم دنیا کا زوال؟

    نومبر 28, 2026

    اجتماعی شادیاں

    نومبر 27, 2026

    چھوٹے صوبے،عوام کی آواز

    نومبر 27, 2026
    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram
    All Right Reserved © Vision Point PK 2026 . Managed by Vision Point

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.