Close Menu
Vision PointVision Point
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: سری لنکا اے نے پاکستان شاہینز کو ایک وکٹ سے ہرا کر ٹائٹل جیت لیا

نومبر 29, 2026

سعودی عرب میں غیرملکی کارکنوں کے حقوق سے متعلق نئے ضابطے، آجر کی ذمہ داریاں بڑھ گئیں

نومبر 29, 2026

مولانا فضل الرحمان کی فوڈ پوائزننگ اور زیادہ کھانے سے طبیعت خراب، ڈاکٹرز کا بروقت کنٹرول، تمام ٹیسٹ نارمل

نومبر 29, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
اتوار, نومبر 29
Facebook X (Twitter) Instagram
English
Vision PointVision Point
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم
Vision PointVision Point
Home»ٹرینڈ»پاکستان کے جے ایف تھنڈر 17 کی دنیا بھر میں دھوم، دی ٹیلی گراف کا اپنے مضمون میں اعتراف
ٹرینڈ

پاکستان کے جے ایف تھنڈر 17 کی دنیا بھر میں دھوم، دی ٹیلی گراف کا اپنے مضمون میں اعتراف

EditorBy Editorجنوری 14, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

’ دی ٹیلی گراف‘ نے پاکستان کے مقامی سطح پر تیار کیئے گئے جنگی تیارے جے ایف 17 تھنڈر کی کامیابیوں کا اعتراف کرتے ہوئے مضمون شائع کیاہے جس میں کہا گیاہے کہ پاکستان کے مقامی طور پر تیار کردہ جنگی طیارے جے ایف 17 تھنڈر نے عالمی دفاعی منڈی میں نمایاں مقام حاصل کر لیا ہے، جہاں سعودی عرب، بنگلہ دیش، عراق، انڈونیشیا اور لیبیا سمیت کئی ممالک اس طیارے کی خریداری میں گہری دلچسپی کا اظہار کر رہے ہیں۔

ستمبر گزشتہ سال پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان باہمی دفاعی معاہدے کے بعد یہ واضح ہو گیا تھا کہ ریاض اسلام آباد سے جدید دفاعی تعاون چاہتا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تقریباً 2 ارب ڈالر کے سعودی قرضے کو جے ایف 17 طیاروں کے معاہدے میں تبدیل کرنے پر بھی بات چیت جاری ہے۔

جے ایف 17 تھنڈر کی خاص بات اس کی کم قیمت اور اعلیٰ جنگی صلاحیت ہے۔ یہ طیارہ مئی میں بھارت کے ساتھ ہونے والے چار روزہ تنازع میں عملی طور پر آزمایا گیا، جہاں جے ایف 17 نے فرانسیسی ساختہ رافیل طیاروں کے خلاف مؤثر کارکردگی دکھائی۔ پاکستان نے اس جنگ میں بھارتی فضائیہ کے چھ طیارے مار گرائے، جن میں تین رافیل بھی شامل تھے، تاہم بھارت نے نقصانات کی تفصیل جاری نہیں کی۔

پاکستان ایئر فورس کا کہنا ہے کہ جے ایف 17 تھنڈر نے بھارتی طیاروں کے خلاف کارروائی میں حصہ لیا اور بھارت کے روسی ساختہ ایس 400 ایئر ڈیفنس سسٹم کو ہائپرسونک میزائل سے نشانہ بنایا۔

جے ایف 17 تھنڈر پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس میں تیار کیا جاتا ہے اور اس کا بلاک ٹو ورژن 4.5 جنریشن کا ملٹی رول فائٹر جیٹ ہے، جو جدید اے ای ایس اے ریڈار (Aesa)، الیکٹرانک وارفیئر سسٹمز اور چینی ساختہ پی ایل 10 ای میزائلوں سے لیس ہے۔ یہ طیارہ کم اور درمیانی بلندی پر اعلیٰ پھرتی، فائر پاور اور بقا کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ماہرین کے مطابق جے ایف 17 کی قیمت رافیل، یورو فائٹر ٹائفون اور گریپن جیسے مغربی طیاروں کے مقابلے میں کہیں کم ہے۔ رافیل کی قیمت 90 ملین ڈالر سے زائد جبکہ جے ایف 17 نمایاں طور پر کم لاگت میں دستیاب ہے، جو ترقی پذیر ممالک کے لیے اسے پرکشش بناتی ہے۔

یہ طیارہ پہلے ہی جنگی حالات میں اپنی صلاحیت ثابت کر چکا ہے۔ 2019 میں پاکستان نے ایک بھارتی طیارہ مار گرایا تھا اور پائلٹ ابھی نندن ورتھامن کو گرفتار کر کے بعد ازاں رہا کیا گیا تھا۔

جے ایف 17 کا پہلا خریدار 2015 میں میانمار بنا، جبکہ نائجیریا نے 2021 میں تین طیارے خریدے۔ فروری 2024 میں آذربائیجان نے 1.5 ارب ڈالر کے معاہدے کے تحت 16 طیارے خریدنے کا معاہدہ کیا اور نومبر میں فتح کے دن کی پریڈ میں پانچ جے ایف 17 پیش کیے گئے۔

حالیہ پیش رفت میں پاکستان کی فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اور بنگلہ دیش کے فضائیہ کے سربراہ کے درمیان اسلام آباد میں ملاقات ہوئی، جس میں جے ایف 17 کی ممکنہ خریداری پر بات چیت کی گئی۔

ادھر رائٹرز کے مطابق انڈونیشیا بھی 40 سے زائد جے ایف 17 طیارے خریدنے پر غور کر رہا ہے، جبکہ عراق نے بھی اس میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے۔

دفاعی تجزیہ کار اور سابق ایئر مارشل عامر مسعود کے مطابق پاکستان چھ ممالک کے ساتھ جے ایف 17 سمیت دفاعی سازوسامان کی فراہمی کے معاہدوں پر بات چیت کر رہا ہے یا انہیں حتمی شکل دے چکا ہے، جس سے پاکستان کی دفاعی برآمدات میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    بلوچستان: 10 افراداغوا،2کی لاشیں برآمد

    نومبر 29, 2026

    پاکستان کی ابھرتی صلاحیتوں کاخوف:بھارت ایک بارپھر بلبلا اٹھا،بھارتی جنرل راجہ سبرامنی نے بوکھلاہٹ کااظہارکردیا

    نومبر 29, 2026

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز30 نومبر کو ہانگ کانگ میں نوبل سسٹین ایبلٹی ٹرسٹ سمٹ 2026 میں اہم خطاب کریں گی

    نومبر 29, 2026

    Comments are closed.

    Latest Posts

    نئے صوبے ضروری ہیں

    نومبر 29, 2026

    وزیر اعظم کی اپنا گھر سکیم

    نومبر 29, 2026

    مریم نواز، نیا سیاسی منظرنامہ

    نومبر 28, 2026

    مسلم دنیا کا زوال؟

    نومبر 28, 2026

    اجتماعی شادیاں

    نومبر 27, 2026

    چھوٹے صوبے،عوام کی آواز

    نومبر 27, 2026
    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram
    All Right Reserved © Vision Point PK 2026 . Managed by Vision Point

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.