Close Menu
Vision PointVision Point
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: سری لنکا اے نے پاکستان شاہینز کو ایک وکٹ سے ہرا کر ٹائٹل جیت لیا

نومبر 29, 2026

سعودی عرب میں غیرملکی کارکنوں کے حقوق سے متعلق نئے ضابطے، آجر کی ذمہ داریاں بڑھ گئیں

نومبر 29, 2026

مولانا فضل الرحمان کی فوڈ پوائزننگ اور زیادہ کھانے سے طبیعت خراب، ڈاکٹرز کا بروقت کنٹرول، تمام ٹیسٹ نارمل

نومبر 29, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
اتوار, نومبر 29
Facebook X (Twitter) Instagram
English
Vision PointVision Point
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم
Vision PointVision Point
Home»ٹرینڈ»سانحہ گل پلازہ: ہلاکتوں کی تعداد 14 ہوگئی، لاپتا افراد کی تلاش جاری
ٹرینڈ

سانحہ گل پلازہ: ہلاکتوں کی تعداد 14 ہوگئی، لاپتا افراد کی تلاش جاری

EditorBy Editorجنوری 19, 2026Updated:جنوری 19, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

کراچی کےگل پلازہ میں لگی آگ 33 گھنٹے بعد مکمل طورپربجھادی گئی، سرچ آپریشن کے دوران مزید 8  افراد کی لاشیں نکال لی گئیں جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 14ہوگئی جب کہ 22 افراد زخمی ہوئے۔

ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ میں آگ ہفتے کی رات سوا 10 بجے کے قریب لگی، گراؤنڈ فلور پر لگنے والی آگ دیکھتے ہی دیکھتے تیسری منزل تک پہنچی، خوفناک آتشزدگی سے عمارت کے کئی حصے گر گئے۔

فائر فائٹرز نے  40 گھنٹے بعد آگ پر مکمل طور پر قابو پالیا جس کے بعد اب کولنگ کا عمل جاری ہے۔ حکام کے مطابق آگ پر قابو  پانے کے بعد فائر فائٹرز پلازہ کے اندر داخل ہوئے ۔ جلی ہوئی دکانوں میں محدود پیمانے کا سرچ آپریشن کیا گیا ، اس دوران ایک بچے سمیت 3 افراد کے اعضا ملے جنہیں سول اسپتال ٹراما سینٹر منتقل کردیاگیا۔

لوگ بے بسی کی تصویر بنے ہفتے کی رات سوا 10 بجے سے جلتی ہوئی عمارت کے باہر کھڑے اپنے پیاروں کی راہ تک رہے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اہل خانہ سے لاپتہ افرادکےموبائل نمبر حاصل کرلیے ہیں ، 20 سے زائد افراد کی لوکیشن گل پلازہ کی آئی ہے۔

پلازہ کی تیسری منزل پر پھنسے شخص کی موجودگی کے امکان پر ریسکیو آپریشن کیا گیا مگر کوئی نہ مل سکا۔ ترجمان ریسکیو کے مطابق کٹرکی مدد سے کھڑکیوں کو کاٹا جارہاہے، ہتھوڑوں کی مدد سے دیوار کو بھی گرایا جارہا ہے۔

  ریسکیو حکام کے مطابق آگ کی وجہ سے عمارت کے پلرز کم زور ہوگئے ہیں، متعدد دراڑیں پڑ گئی ہیں، عمارت انتہائی پرانی ہونے کے باعث گرنے کا خدشہ ہے۔

صدر اور وزیراعظم کا وزیراعلیٰ سندھ سے رابطہ، ہر قسم کی تعاون کی پیشکش

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو ٹیلیفون کرکے گل پلازہ میں لگنے والی آگ کی تازہ صورتحال دریافت کی۔

صدر مملکت نے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران وزیراعلیٰ سندھ کو امدادی کاموں کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت دی۔

صدر مملکت نے شہید فائر فائٹر فرقان شوکت کی شجاعت کو سراہتے ہوئے اسے سول ایوارڈ کے لیے نامزد کرنے کا کہا، انہوں نے زخمیوں کی نگہداشت اور متاثرین کے گھروں کی بحالی کے لیے فوری اقدامات کی بھی ہدایت کردی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران سانحہ گل پلازہ پر افسوس کا اظہار کیا، وفاقی حکومت کی جانب سے ہرقسم کی معاونت فراہم کرنے کی پیشکش کردی۔ وزیراعظم نے کہا کہ دکھ و مصیبت کی اس گھڑی میں متاثرین اور سندھ حکومت کے ساتھ ہیں۔

جب تک نقصان کا ازالہ نہیں ہوتا میں ساتھ کھڑا رہوں گا، گورنر سندھ

گورنر سندھ کامران ٹیسوری  نے گل پلازہ کا دورہ کیا، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 70 سے زائد لوگوں کا لاپتہ ہونا المیہ ہے۔  کوئی نہیں چاہتا آگ لگےاور کسی کا کاروبار تباہ ہوجائے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں آگ لگنے کے عوامل کو جاننا ہے، گورنر سندھ نے یقین دہانی کرائی کہ جب تک نقصان کا ازالہ نہیں ہوتا میں ساتھ کھڑا رہوں گا۔

میئرکراچی کا گل پلازہ کا دوبارہ دورہ، امدادی کام  تیز کرنےکی ہدایت

میئرکراچی مرتضیٰ وہاب نے گل پلازہ کا دوبارہ دورہ کیا جہاں انہوں نے جلنے والی عمارت کا جائزہ لیا۔ میئر کراچی نے اس دوران امدادی کاموں کو تیز کرنے کی ہدایت کردی۔

 میڈیا سےگفتگو میں مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ 65کے قریب لوگ لاپتا ہیں، رش کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات ہیں، عمارت کے پیچھے سے بھی آپریشن کیا جا رہا ہے۔آگ پر مکمل کنٹرول اور کولنگ کا عمل کب مکمل ہوگا، وقت نہیں دے سکتا۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ کچھ لوگوں نے اُن کی آمد پر احتجاج کیا اور نعرے لگائے،  عوام کی تکلیف کو سمجھتے ہیں۔

الیکٹرانکس ڈیلرزایسوسی ایشن کا سانحہ گل پلازہ پر  آج یوم سوگ کا اعلان

صدرالیکٹرانکس ڈیلرز ایسوسی ایشن رضوان عرفان نے کہا کہ گل پلازہ میں آگ سے اربوں روپے کا نقصان ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ دکاندار  اور ان کے ورکر تاحال عمارت میں ہیں۔

صدر الیکٹرانکس ڈیلرز  ایسوسی ایشن نے اعلان کیا کہ آج سوگ میں مارکیٹیں بند رہیں گی اور دکانداروں سے اظہار  یکجہتی کیا جائے گا۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    بلوچستان: 10 افراداغوا،2کی لاشیں برآمد

    نومبر 29, 2026

    پاکستان کی ابھرتی صلاحیتوں کاخوف:بھارت ایک بارپھر بلبلا اٹھا،بھارتی جنرل راجہ سبرامنی نے بوکھلاہٹ کااظہارکردیا

    نومبر 29, 2026

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز30 نومبر کو ہانگ کانگ میں نوبل سسٹین ایبلٹی ٹرسٹ سمٹ 2026 میں اہم خطاب کریں گی

    نومبر 29, 2026

    Comments are closed.

    Latest Posts

    نئے صوبے ضروری ہیں

    نومبر 29, 2026

    وزیر اعظم کی اپنا گھر سکیم

    نومبر 29, 2026

    مریم نواز، نیا سیاسی منظرنامہ

    نومبر 28, 2026

    مسلم دنیا کا زوال؟

    نومبر 28, 2026

    اجتماعی شادیاں

    نومبر 27, 2026

    چھوٹے صوبے،عوام کی آواز

    نومبر 27, 2026
    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram
    All Right Reserved © Vision Point PK 2026 . Managed by Vision Point

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.