Close Menu
Vision PointVision Point
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: سری لنکا اے نے پاکستان شاہینز کو ایک وکٹ سے ہرا کر ٹائٹل جیت لیا

نومبر 29, 2026

سعودی عرب میں غیرملکی کارکنوں کے حقوق سے متعلق نئے ضابطے، آجر کی ذمہ داریاں بڑھ گئیں

نومبر 29, 2026

مولانا فضل الرحمان کی فوڈ پوائزننگ اور زیادہ کھانے سے طبیعت خراب، ڈاکٹرز کا بروقت کنٹرول، تمام ٹیسٹ نارمل

نومبر 29, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
اتوار, نومبر 29
Facebook X (Twitter) Instagram
English
Vision PointVision Point
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم
Vision PointVision Point
Home»ٹرینڈ»پاکستان چاول برآمد کرنے والا دنیا کا تیسرا بڑا ملک بن گیا
ٹرینڈ

پاکستان چاول برآمد کرنے والا دنیا کا تیسرا بڑا ملک بن گیا

EditorBy Editorجنوری 19, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

ملکی زرعی شعبے کے لیے سال 2026 کا شاندار آغاز ہو گیا،جہاں پاکستان نے چاول کی برآمدات میں بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے دنیا کا تیسرا بڑا چاول برآمد کرنے والا ملک بننے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔

بین الاقوامی جریدےگلف نیوز نےپاکستانی چاول کی عالمی سطح پرپذیرائی کی تصدیق کر دی ہےدسمبر 2025 کے دوران پاکستانی چاولوں کی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 14 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس نے عالمی منڈی میں پاکستان کی مضبوط موجودگی کو نمایاں کیا۔ خاص طور پر باسمتی چاول کی برآمد میں 50 فیصد سے زائد غیر معمولی اضافہ ہوا، جو اس کامیابی میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔

اعدادوشمار کےمطابق گزشتہ ماہ پاکستان نے 4 لاکھ 89 ہزار ٹن چاول برآمدکیے،جبکہ اسی عرصے میں ویتنام کی چاول برآمدات 3 لاکھ 87 ہزار ٹن رہیں۔ اس شاندار کارکردگی کےنتیجےمیں پاکستان نے عالمی درجہ بندی میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی،پاکستانی چاول سب سے زیادہ متحدہ عرب امارات، چین، تنزانیہ، کینیا اور آئیوری کوسٹ کو برآمد کیا گیا۔

ماہرین کے مطابق پاکستانی باسمتی چاول کا اعلیٰ معیار اور مسابقتی قیمتیں بین الاقوامی منڈیوں میں اعتماد کو مزید مضبوط بنا رہی ہیں۔ زرعی ماہرین کا کہنا ہے کہ چاول کی برآمدات میں مسلسل اضافہ ملکی معیشت کے لیے خوش آئند ہے اور اس سے زرعی شعبے کو مزید فروغ ملے گا۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    بلوچستان: 10 افراداغوا،2کی لاشیں برآمد

    نومبر 29, 2026

    پاکستان کی ابھرتی صلاحیتوں کاخوف:بھارت ایک بارپھر بلبلا اٹھا،بھارتی جنرل راجہ سبرامنی نے بوکھلاہٹ کااظہارکردیا

    نومبر 29, 2026

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز30 نومبر کو ہانگ کانگ میں نوبل سسٹین ایبلٹی ٹرسٹ سمٹ 2026 میں اہم خطاب کریں گی

    نومبر 29, 2026

    Comments are closed.

    Latest Posts

    نئے صوبے ضروری ہیں

    نومبر 29, 2026

    وزیر اعظم کی اپنا گھر سکیم

    نومبر 29, 2026

    مریم نواز، نیا سیاسی منظرنامہ

    نومبر 28, 2026

    مسلم دنیا کا زوال؟

    نومبر 28, 2026

    اجتماعی شادیاں

    نومبر 27, 2026

    چھوٹے صوبے،عوام کی آواز

    نومبر 27, 2026
    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram
    All Right Reserved © Vision Point PK 2026 . Managed by Vision Point

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.