Close Menu
Vision PointVision Point
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: سری لنکا اے نے پاکستان شاہینز کو ایک وکٹ سے ہرا کر ٹائٹل جیت لیا

نومبر 29, 2026

سعودی عرب میں غیرملکی کارکنوں کے حقوق سے متعلق نئے ضابطے، آجر کی ذمہ داریاں بڑھ گئیں

نومبر 29, 2026

مولانا فضل الرحمان کی فوڈ پوائزننگ اور زیادہ کھانے سے طبیعت خراب، ڈاکٹرز کا بروقت کنٹرول، تمام ٹیسٹ نارمل

نومبر 29, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
اتوار, نومبر 29
Facebook X (Twitter) Instagram
English
Vision PointVision Point
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم
Vision PointVision Point
Home»ٹرینڈ»افغانستان سے لوگوں کو لا کر بسانے کا فیصلہ فاش غلطی تھی: وزیراعظم
ٹرینڈ

افغانستان سے لوگوں کو لا کر بسانے کا فیصلہ فاش غلطی تھی: وزیراعظم

EditorBy Editorجنوری 20, 2026Updated:جنوری 20, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

پشاور:  وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ افغانستان سے لوگوں کو لا کر بسانے کا فیصلہ فاش غلطی تھی، ملک میں دہشت گردی بڑھنے کی وجہ یہی ہے، سب جانتے ہیں سوات سے سیکڑوں دہشتگردوں کو کس نے رہا کیا، دشمنوں کے ساتھ آواز ملاکر پاکستان کیخلاف زہر اگلا جاتا ہے۔

خیبرپختونخوا سکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بے مثال قربانیاں دی ہیں، حکومت خیبرپختونخوا میں امن وامان کی صورتحال مزید بہتر بنانے کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے، خیبرپختونخوا میں پائیدار امن کا قیام ناگزیر ہوچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی حکومت کی اولین ترجیح ہے لہٰذا داخلی و خارجی سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے جامع حکمت عملی اپنائی جارہی ہے، دہشتگردی کے خاتمے کیلئے سکیورٹی فورسز کی قربانیاں قابل تحسین ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے ناسور کو جڑسے ختم کرنے کیلئے ریاست پُرعزم ہے اور سب کو متحد ہو کر دہشت گردی سے مقابلہ کرنا ہوگا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب اگر ترقی کرتا ہے اور دیگرصوبے ترقی نہیں کرتے تو یہ پاکستان کی ترقی نہیں لہٰذا ملک اسی وقت ترقی کرے گا جب تمام صوبے ترقی کریں، بلوچستان کو 100 ارب روپے پنجاب نے اپنے حصے سے دیئے، بلوچستان کی اہم سڑک بنانے کیلئے وفاق پیسے دے رہا ہے جبکہ بلوچستان میں سولر ٹیوب ویلز کیلئے وفاق نے 40 ارب روپے دیے۔

وزیراعظم نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے دیگر صوبوں نے اپنے حصے سے 800 ارب روپے دیئے، خیبرپختونخوا کے عوام نے ریفرنڈم میں پاکستان کے حق میں ووٹ دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل کی قیادت میں بھارت کے خلاف جنگ میں کامیابی حاصل ہوئی، گزشتہ سال جنگ میں بھارت کے 7 جہاز مار گرائے اور آج سبز پاسپورٹ کو عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتاہے، ہم معاشی ترقی میں تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں اور ترقی کی شرح کو تیزی سے آگے بڑھانا ہے، پاکستان معاشی طو ر پر مضبوط سے مضبوط ہو رہا ہے جس کی بدولت پاکستان کا وقار دنیا بھر میں بلند ہوا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے 40 لاکھ افغانوں کی مہمان نوازی کی، افغانستان پُرامن طور پر رہنا چاہتا ہے یا نہیں، اس بات کا فیصلہ کرنا ہوگا، افغان عبوری حکومت اپنے عوام پر رحم کرے، نوجوانوں کو شدت پسندی سے بچا کر مثبت سمت دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ایک حکومت نے اپنے دور میں جھوٹ کی بنیاد کا زہر گھولا، خیبرپختونخوا اور وفاقی حکومت میں سرد جنگ جاری ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو فون کر کے عہدہ سنبھالنے پرمبارکباد دی جس پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے شکریہ ادا کیا اوردوبارہ کبھی رابطہ نہیں کیا۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    بلوچستان: 10 افراداغوا،2کی لاشیں برآمد

    نومبر 29, 2026

    پاکستان کی ابھرتی صلاحیتوں کاخوف:بھارت ایک بارپھر بلبلا اٹھا،بھارتی جنرل راجہ سبرامنی نے بوکھلاہٹ کااظہارکردیا

    نومبر 29, 2026

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز30 نومبر کو ہانگ کانگ میں نوبل سسٹین ایبلٹی ٹرسٹ سمٹ 2026 میں اہم خطاب کریں گی

    نومبر 29, 2026

    Comments are closed.

    Latest Posts

    نئے صوبے ضروری ہیں

    نومبر 29, 2026

    وزیر اعظم کی اپنا گھر سکیم

    نومبر 29, 2026

    مریم نواز، نیا سیاسی منظرنامہ

    نومبر 28, 2026

    مسلم دنیا کا زوال؟

    نومبر 28, 2026

    اجتماعی شادیاں

    نومبر 27, 2026

    چھوٹے صوبے،عوام کی آواز

    نومبر 27, 2026
    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram
    All Right Reserved © Vision Point PK 2026 . Managed by Vision Point

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.