Close Menu
Vision PointVision Point
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: سری لنکا اے نے پاکستان شاہینز کو ایک وکٹ سے ہرا کر ٹائٹل جیت لیا

نومبر 29, 2026

سعودی عرب میں غیرملکی کارکنوں کے حقوق سے متعلق نئے ضابطے، آجر کی ذمہ داریاں بڑھ گئیں

نومبر 29, 2026

مولانا فضل الرحمان کی فوڈ پوائزننگ اور زیادہ کھانے سے طبیعت خراب، ڈاکٹرز کا بروقت کنٹرول، تمام ٹیسٹ نارمل

نومبر 29, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
اتوار, نومبر 29
Facebook X (Twitter) Instagram
English
Vision PointVision Point
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم
Vision PointVision Point
Home»ٹرینڈ»18 ویں ترمیم اتفاق رائے سے ہوئی، بہتری کا راستہ کھلا، ہمارا مؤقف سنیں: رانا ثناء
ٹرینڈ

18 ویں ترمیم اتفاق رائے سے ہوئی، بہتری کا راستہ کھلا، ہمارا مؤقف سنیں: رانا ثناء

EditorBy Editorجنوری 22, 2026Updated:جنوری 22, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

اسلام آباد:  وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہےکہ اٹھارویں ترمیم اتفاق رائے سےہوئی ہے لیکن اس میں دوبارہ اتفاق رائے سے بہتری ہوسکتی ہے اور بہتری کا راستہ پورے آئین میں کھلا ہے۔

وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے کہا کہ گل پلازہ میں آگ لگنے کے واقعہ کی تحقیقات ہونی چاہئے کہ گل پلازہ کی منزلوں کی منظوری کس نے دی اور کب بنی، اس کا پورا احتساب ہونا چاہئے، پی ٹی آئی کا 8 فروری کو احتجاج فیل ہوگا۔

پی ٹی آئی سے متعلق انہوں نے کہا کہ عمران خان ہر ملاقات کو ریاست اور اداروں کے خلاف استعمال کرتے رہے ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ نے ملاقات کا طریقہ کار طے کردیا ہے، محمود اچکزئی اور راجہ ناصر عباس جمہوریت پر یقین رکھنے والے لوگ ہیں، میرا نہیں خیال کہ مذاکرات فوری طور پر شروع ہوں گے۔

رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ ضلعی حکومتوں کو بااختیار بنانا چاہئے کیونکہ ضلعی حکومت کو بااختیار بنانا آئینی تقاضا ہے اور جب تک ضلعی حکومت کو بااختیار نہیں بنایا جائےگا لوگوں کے مسائل حل نہیں ہوں گے۔

خواجہ آصف کے بیان پر انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں خواجہ آصف نے ذاتی رائے دی اور اسمبلی میں کسی کو بات سے روکنا مناسب نہیں، آپ اس کا جواب دیں لہٰذا ذاتی رائے کو ذاتی ہی رہنا چاہئے، ہر رکن کو اظہار رائے کا اختیار ہے اور ویسے بھی خواجہ آصف نے کب کہا کہ انہوں نے پارٹی پالیسی دی ہے، انہوں نے ذاتی رائے دی ہے۔

مشیر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اٹھارویں ترمیم اتفاق رائے سےہوئی ہے لیکن اس میں دوبارہ اتفاق رائے سے بہتری ہوسکتی ہے اور بہتری کا راستہ پورے آئین میں کھلا ہے، 18 ویں ترمیم پر ہمارا موقف ہے ، اس پر بات ہونی چاہئے۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    بلوچستان: 10 افراداغوا،2کی لاشیں برآمد

    نومبر 29, 2026

    پاکستان کی ابھرتی صلاحیتوں کاخوف:بھارت ایک بارپھر بلبلا اٹھا،بھارتی جنرل راجہ سبرامنی نے بوکھلاہٹ کااظہارکردیا

    نومبر 29, 2026

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز30 نومبر کو ہانگ کانگ میں نوبل سسٹین ایبلٹی ٹرسٹ سمٹ 2026 میں اہم خطاب کریں گی

    نومبر 29, 2026

    Comments are closed.

    Latest Posts

    نئے صوبے ضروری ہیں

    نومبر 29, 2026

    وزیر اعظم کی اپنا گھر سکیم

    نومبر 29, 2026

    مریم نواز، نیا سیاسی منظرنامہ

    نومبر 28, 2026

    مسلم دنیا کا زوال؟

    نومبر 28, 2026

    اجتماعی شادیاں

    نومبر 27, 2026

    چھوٹے صوبے،عوام کی آواز

    نومبر 27, 2026
    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram
    All Right Reserved © Vision Point PK 2026 . Managed by Vision Point

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.