Close Menu
Vision PointVision Point
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: سری لنکا اے نے پاکستان شاہینز کو ایک وکٹ سے ہرا کر ٹائٹل جیت لیا

نومبر 29, 2026

سعودی عرب میں غیرملکی کارکنوں کے حقوق سے متعلق نئے ضابطے، آجر کی ذمہ داریاں بڑھ گئیں

نومبر 29, 2026

مولانا فضل الرحمان کی فوڈ پوائزننگ اور زیادہ کھانے سے طبیعت خراب، ڈاکٹرز کا بروقت کنٹرول، تمام ٹیسٹ نارمل

نومبر 29, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
اتوار, نومبر 29
Facebook X (Twitter) Instagram
English
Vision PointVision Point
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم
Vision PointVision Point
Home»ٹرینڈ»واشنگٹن میں پاکستان کی شاندار سفارتی کامیابی، بین الاقوامی جریدے کی تعریف
ٹرینڈ

واشنگٹن میں پاکستان کی شاندار سفارتی کامیابی، بین الاقوامی جریدے کی تعریف

EditorBy Editorجنوری 25, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

بین الاقوامی جریدے دی ڈپلومیٹ نے بھی پاکستان کی کامیاب سفارت کاری کی تعریف میں پل باندھ دیے۔

دی ڈپلومیٹ کےمطابق بھارت جو امریکاکا اتحادی سمجھا جاتا تھا،اب 50 فیصدامریکی ٹیرف اور صدارتی دورے سےمحرومی کا شکار ہے،مئی 2025 کے پاک بھارت تنازعہ پر امریکی ثالثی کے دعوے کو بھارت کی جانب سے مسترد کیے جانے کے بعد تعلقات گہری منجمد کیفیت میں داخل ہو گئے ہیں

دی ڈپلومیٹ کےمطابق اسی بحران کو پاکستان نےسفارتی موقع میں بدلا اورصدرٹرمپ کےثالثی کردار کو بھرپور انداز میں سراہا،چار روزہ پاک بھارت جنگ کے بعدصدرٹرمپ نے پاکستانی آرمی چیف کووائٹ ہاؤس میں مدعوکیا،ستمبر 2025 میں وزیراعظم شہبازشریف اورآرمی چیف عاصم منیر نے وائٹ ہاؤس کا دورہ کیا،ٹرمپ اور عاصم منیر کے درمیان گفتگو سیکیورٹی سے آگے بڑھ کر تجارت اور سرمایہ کاری تک پھیل گئی

دی ڈپلومیٹ کا کہنا ہے کہ ثالثی کے دعوےکوخودمختاری کی توہین قرار دینے کے بعد بھارت کو نہ QUAD Summit ملی، نہ ٹرمپ کا دورہ اور نہ ہی تجارتی ریلیف حاصل ہو سکا،

پاک امریکا انسداد دہشت گردی تعاون دوبارہ بحال ہوگیا اورتعلقات کےپرانےستون کونئی زندگی ملی، جولائی 2025 میں پاکستان اور امریکا کےدرمیان ٹیرف میں کمی کا اہم تجارتی معاہدہ طے پائے دی ، معاہدے کےتحت امریکی کمپنیوں کی پاکستان کے وسائل میں طویل المدتی سرمایہ کاری شامل ہے

صدر ٹرمپ نےاعلان کیا کہ امریکا اور پاکستان مل کر بڑے تیل ذخائر کو ترقی دیں گے،دسمبر 2025 میں پاکستان نے ایف 16 طیاروں کے اپ گریڈ کے لیے امریکی منظوری حاصل کی،ایف 16 اپ گریڈ پیکج کی مجموعی مالیت 680 ملین ڈالر بتائی گئی، جنوری 2026 میں پاکستان نے چین کے ساتھ سفارتی تعلقات کی تجدید پر بھی زور دیا۔

دی ڈپلومیٹ کےمطابق امریکا نےبلوچ لبریشن آرمی اورمجید بریگیڈکودہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کیا،بھارت کےساتھ تجارتی معاہدہ نہ ہونے پرامریکا نےبھارت پر 50 فیصد ٹیرف عائدکردیا،ٹرمپ اور ان کے قریبی مشیروں میں بھارتی حکومت کے خلاف شدید ناراضی پائی جاتی ہے

ماہرین کاکہنا ہے کہ پاکستان نے عالمی سطح پر اپنی اسٹریٹجک اہمیت اور اثر و رسوخ کو نئی بلندیوں پرپہنچایا، اسلام آباد کی دانشمندانہ سفارت کاری نےامریکا کےساتھ تعلقات کومضبوط اورپائیدار بنایا، پاکستان نےعلاقائی چیلنجزکو فائدےمیں بدل کراپنےعالمی کردارکو اجاگرکیا،واشنگٹن میں پاکستان کی مہارت اورحکمت عملی نےخطے میں اس کی سیاسی واقتصادی قوت کوبڑھایا،صدرٹرمپ کی ثالثی کو جھٹلاتےہوئےمودی نے بھارت کو سفارتی تنہائی، بھاری ٹیرف اور امریکی ناراضی کے حوالے کر دیا

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    بلوچستان: 10 افراداغوا،2کی لاشیں برآمد

    نومبر 29, 2026

    پاکستان کی ابھرتی صلاحیتوں کاخوف:بھارت ایک بارپھر بلبلا اٹھا،بھارتی جنرل راجہ سبرامنی نے بوکھلاہٹ کااظہارکردیا

    نومبر 29, 2026

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز30 نومبر کو ہانگ کانگ میں نوبل سسٹین ایبلٹی ٹرسٹ سمٹ 2026 میں اہم خطاب کریں گی

    نومبر 29, 2026

    Comments are closed.

    Latest Posts

    نئے صوبے ضروری ہیں

    نومبر 29, 2026

    وزیر اعظم کی اپنا گھر سکیم

    نومبر 29, 2026

    مریم نواز، نیا سیاسی منظرنامہ

    نومبر 28, 2026

    مسلم دنیا کا زوال؟

    نومبر 28, 2026

    اجتماعی شادیاں

    نومبر 27, 2026

    چھوٹے صوبے،عوام کی آواز

    نومبر 27, 2026
    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram
    All Right Reserved © Vision Point PK 2026 . Managed by Vision Point

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.