Close Menu
Vision PointVision Point
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: سری لنکا اے نے پاکستان شاہینز کو ایک وکٹ سے ہرا کر ٹائٹل جیت لیا

نومبر 29, 2026

سعودی عرب میں غیرملکی کارکنوں کے حقوق سے متعلق نئے ضابطے، آجر کی ذمہ داریاں بڑھ گئیں

نومبر 29, 2026

مولانا فضل الرحمان کی فوڈ پوائزننگ اور زیادہ کھانے سے طبیعت خراب، ڈاکٹرز کا بروقت کنٹرول، تمام ٹیسٹ نارمل

نومبر 29, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
اتوار, نومبر 29
Facebook X (Twitter) Instagram
English
Vision PointVision Point
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم
Vision PointVision Point
Home»ٹرینڈ»وزیراعظم کا صنعتوں کیلئے بجلی 4 روپے 4 پیسے سستی کرنے کا اعلان
ٹرینڈ

وزیراعظم کا صنعتوں کیلئے بجلی 4 روپے 4 پیسے سستی کرنے کا اعلان

EditorBy Editorجنوری 30, 2026Updated:جنوری 30, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے صنعتوں کے لیے بجلی کی قیمت میں 4 روپے 4 پیسے کی کمی کا اعلان کر دیا۔

وفاقی دارالحکومت میں ملک کے نامور ایکسپورٹرز اور کاروباری شخصیات کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا حکومت کا کام کاروبار کرنا نہیں بلکہ اس کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پوری قوم نے قربانی دی ، غریب نے مشکلات کا سامنا کیا، ہمیں اب گروتھ کی طرف جانا ہے، کاروباری برادری کی تجاویز کا خیر مقدم کرتے ہیں، تاجر برادری سے مشاورت کے بعد معاشی پالیسیاں بنائی جائیں گی، سیاسی و عسکری تعاون سے ملکی ترقی کی راہیں کھل رہی ہیں۔ْ

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا پاکستان نے سفارتی اور دفاعی محاذ پر کامیابیاں سمیٹیں، معرکہ حق میں فتح کے بعد پاکستان کا دنیا میں منفرد مقام بن چکا ہے، فتح کے بعد عالمی دوروں کے دوران رویے تبدیل ہوتے دیکھے ہیں، دنیا بھر میں پاکستانی پاسپورٹ کو عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتاہے۔

ان کا کہنا تھا ایوارڈ یافتہ کاروباری افراد کو بلیو پاسپورٹ دیں گے، وزیراعظم نے صنعتوں کے لیے بجلی 4 روپے 4 پیسے فی یونٹ کم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ معرکہ حق کے بعد مختلف ممالک کے سربراہان مجھ سےآکر بغلگیر ہو رہے تھے، معرکہ حق کے بعد دنیا اب آپ کی بات مان رہی ہے، سرمایہ کاری کے لیے رابطے کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری شفاف انداز میں ہوتے ہوئے سب نے دیکھی، شفافیت کے عمل کو یقینی بنا کر نجکاری ہوگی، ہم اصلاحات لا رہےہیں اور اربوں کے اخراجات کم کر رہے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا براہ راست ٹیکسز کل نہیں آج کم ہونے چاہئیں، ان ڈائریکٹ ٹیکس آپ کو صارفین سے لے لینا ہے اور آگےجمع کرانا ہے۔

ان کا کہنا تھا برآمدات پر مبنی معاشی ترقی ہماری توجہ کا محور ہے، ڈیجیٹل شعبے میں بھی نمایاں اقدامات کیے جارہےہیں، پی آئی اے کی ترقی کے لیے حکومت بھرپور تعاون کرے گی ، پی آئی اے بہت جلد دوبارہ سے اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرے گی۔

وزیراعظم  شہباز شریف کا کہنا تھا فیلڈ مارشل کے خصوصی تعاون سے بہت سے معلامات کو حل کیا، پاکستان اتنا مضبوط ہوگا کہ بھارت کو غشی کے دورے پڑیں گے۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    بلوچستان: 10 افراداغوا،2کی لاشیں برآمد

    نومبر 29, 2026

    پاکستان کی ابھرتی صلاحیتوں کاخوف:بھارت ایک بارپھر بلبلا اٹھا،بھارتی جنرل راجہ سبرامنی نے بوکھلاہٹ کااظہارکردیا

    نومبر 29, 2026

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز30 نومبر کو ہانگ کانگ میں نوبل سسٹین ایبلٹی ٹرسٹ سمٹ 2026 میں اہم خطاب کریں گی

    نومبر 29, 2026

    Comments are closed.

    Latest Posts

    نئے صوبے ضروری ہیں

    نومبر 29, 2026

    وزیر اعظم کی اپنا گھر سکیم

    نومبر 29, 2026

    مریم نواز، نیا سیاسی منظرنامہ

    نومبر 28, 2026

    مسلم دنیا کا زوال؟

    نومبر 28, 2026

    اجتماعی شادیاں

    نومبر 27, 2026

    چھوٹے صوبے،عوام کی آواز

    نومبر 27, 2026
    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram
    All Right Reserved © Vision Point PK 2026 . Managed by Vision Point

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.