Close Menu
Vision PointVision Point
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: سری لنکا اے نے پاکستان شاہینز کو ایک وکٹ سے ہرا کر ٹائٹل جیت لیا

نومبر 29, 2026

سعودی عرب میں غیرملکی کارکنوں کے حقوق سے متعلق نئے ضابطے، آجر کی ذمہ داریاں بڑھ گئیں

نومبر 29, 2026

مولانا فضل الرحمان کی فوڈ پوائزننگ اور زیادہ کھانے سے طبیعت خراب، ڈاکٹرز کا بروقت کنٹرول، تمام ٹیسٹ نارمل

نومبر 29, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
اتوار, نومبر 29
Facebook X (Twitter) Instagram
English
Vision PointVision Point
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم
Vision PointVision Point
Home»ٹرینڈ»بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے بزدلانہ حملےناکام، 48 گھنٹوں میں 108 دہشتگرد ہلاک، 10جوان شہید
ٹرینڈ

بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے بزدلانہ حملےناکام، 48 گھنٹوں میں 108 دہشتگرد ہلاک، 10جوان شہید

EditorBy Editorجنوری 31, 2026Updated:جنوری 31, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان میں گزشتہ رات فتنہ الہندوستان کی جانب سے 12 مختلف مقامات پربزدلانہ دہشتگرد حملے کیے گئے،تاہم سیکیورٹی فورسز اورقانون نافذ کرنے والےاداروں نے بروقت کارروائیاں کرتے ہوئے تمام حملے ناکام بنا دیے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائیوں کےدوران فتنہ الہندوستان کے ہلاک دہشتگردوں کی تعداد 58 ہوگئی،جبکہ گزشتہ 48 گھنٹوں میں مجموعی طورپر 108 دہشتگردمارے جاچکےہیں،سیکیورٹی فورسزکی جانب سےدہشتگردوں کا تعاقب اورفضائی آپریشن تاحال جاری ہے،جبکہ مزید دہشتگردوں کی ہلاکت اور بھاری نقصانات کی اطلاعات بھی موصول ہو رہی ہیں۔

ذرائع کےمطابق ان کارروائیوں کے دوران سیکیورٹی اداروں اور پولیس کے 10 جوان عوام اوردھرتی کا دفاع کرتےہوئےشہید ہوگئے،سیکیورٹی ذرائع کےمطابق دہشتگردوں نے خضدار میں ایک بلوچ مزدورخاندان کے 5 افرادکوبھی شہید کردیا،جن میں ایک خاتون اورتین بچے شامل ہیں، اس واقعے نے دہشتگردوں کی سفاکیت کو ایک بار پھر بےنقاب کر دیا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہےکہ دہشتگردانہ کارروائیوں کےدوران بھارتی میڈیا اورسوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی جانب سےفتنہ الہندوستان کی مکمل حمایت سامنے آئی ہے،جس سے بھارتی میڈیا اور دہشتگردوں کے گٹھ جوڑ کا ایک بار پھر پردہ فاش ہو گیا۔

وزیراعظم شہبازشریف نےدشمن کے ارادے خاک میں ملانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا،اور سیکیورٹی فورسز کے افسران اور اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی،کہا دہشت گردی کے ملک سےمکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے،دفاع وطن کےغیرمتزلزل عزم میں پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہے۔

وفاقی وزیرمواصلات اوراستحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کےصدرعبدالعلیم خان نے بلوچستان میں دہشتگردوں کے خلاف جاری بڑے آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں عبدالعلیم خان نےکہا کہ بہادر سپوتوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرکےوطنِ عزیزکی حفاظت کا حق ادا کیا،قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دشمن عناصر کا ڈٹ کرمقابلہ کیا اور ملک دشمن قوتوں کے عزائم کو ناکام بنایا۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    بلوچستان: 10 افراداغوا،2کی لاشیں برآمد

    نومبر 29, 2026

    پاکستان کی ابھرتی صلاحیتوں کاخوف:بھارت ایک بارپھر بلبلا اٹھا،بھارتی جنرل راجہ سبرامنی نے بوکھلاہٹ کااظہارکردیا

    نومبر 29, 2026

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز30 نومبر کو ہانگ کانگ میں نوبل سسٹین ایبلٹی ٹرسٹ سمٹ 2026 میں اہم خطاب کریں گی

    نومبر 29, 2026

    Comments are closed.

    Latest Posts

    نئے صوبے ضروری ہیں

    نومبر 29, 2026

    وزیر اعظم کی اپنا گھر سکیم

    نومبر 29, 2026

    مریم نواز، نیا سیاسی منظرنامہ

    نومبر 28, 2026

    مسلم دنیا کا زوال؟

    نومبر 28, 2026

    اجتماعی شادیاں

    نومبر 27, 2026

    چھوٹے صوبے،عوام کی آواز

    نومبر 27, 2026
    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram
    All Right Reserved © Vision Point PK 2026 . Managed by Vision Point

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.