اسحاق ڈار سے چینی سفیر کی ملاقات، معرکہ حق کی کامیابی کی سالگرہ پر مبارکباد دی

چینی سفیر برائے پاکستان جیانگ زائی ڈونگ نے منگل کو نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔

ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران چینی سفیر نے پاکستان کو مارکۂ حق کی سالگرہ کے موقع پر حاصل ہونے والی فیصلہ کن کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور پاکستان اور چین کے درمیان تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری کی مضبوطی اور تسلسل کو سراہا۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے اس موقعے پر کہا کہ پاکستان، چین کے ساتھ اپنی آہنی اور ہمہ موسمی تزویراتی شراکت داری کو تمام شعبوں میں مزید فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔

فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات خطے میں تعاون، ترقی اور استحکام کے لیے نہایت اہم ہیں اور ان کو مزید وسعت دی جائے گی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے