ڈھاکا ٹیسٹ: بنگلہ دیش نے میچ پر گرفت مضبوط کر لی، پاکستان پر 179 رنز کی برتری

Dhaka Test: Bangladesh tighten grip on match, lead Pakistan by 179 runs

پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش پہلا ٹیسٹ کے چوتھے روز کھیل کے اختتام تک بنگلہ دیش نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز بنا کر پاکستان کے خلاف 179 رنز کی مجموعی برتری حاصل کر لی، جس کے بعد میزبان ٹیم نے میچ پر اپنی گرفت مضبوط کر دی ہے۔

ڈھاکا میں جاری دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے مقابلے کا چوتھا روز بارش سے متاثر رہا، جس کے باعث صرف 37 اوورز کا کھیل ممکن ہو سکا۔

بنگلہ دیش نے اپنی دوسری اننگ کا آغاز بغیر کسی نقصان کے 7 رنز اور 34 رنز کی برتری کے ساتھ کیا، تاہم ابتدائی دو وکٹیں جلد گر گئیں۔

محمد حسین جوئے 5 رنز بنا کر محمد عباس کی گیند پر آؤٹ ہوئے، جبکہ شادمان اسلام 10 رنز کے مہمان ثابت ہوئے اور حسن علی نے انہیں پویلین واپس بھیجا۔

اس کے بعد کپتان نجم الحسن شانتو اور مومن الحق نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تیسری وکٹ کے لیے 105 رنز کی شراکت قائم کی۔

مومن الحق 56 رنز بنا کر حسن علی کی گیند پر آؤٹ ہوئے، جبکہ کھیل کے اختتام تک نجم الحسن شانتو کریز پر موجود رہے اور پاکستانی بولرز مزید کوئی کامیابی حاصل نہ کر سکے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے