غیر قانونی بھرتی کیس میں پرویز الٰہی اور محمد خان بھٹی سے جواب طلب

عدالت عظمیٰ نے ٹرائل کورٹ سے کیس کی پیش رفت کی رپورٹ بھی طلب کر لی ہے جب کہ عدالت نے اسی کیس کے شریک ملزم رائے ممتاز کی عبوری ضمانت منظور کر لی ہے۔

ڈپٹی پراسیکیوٹر پنجاب نے عدالت کو بتایا کہ پرویز الٰہی اور محمد خان بھٹی ضمانت کے بعد مبینہ طور پر ضمانت کا غلط استعمال کر رہے ہیں اور متعدد مرتبہ عدالتی سماعتوں سے غیر حاضر رہے ہیں۔

انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ دونوں ملزمان 18 مرتبہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے، جس کے باعث ٹرائل کا عمل تاخیر کا شکار ہو رہا ہے، عدالت کو مزید بتایا گیا کہ مسلسل غیر حاضری کے باعث کیس کی کارروائی متاثر ہو رہی ہے۔

بعد ازاں سپریم کورٹ نے پرویز الٰہی اور محمد خان بھٹی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے وضاحت طلب کر لی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے