کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، 2 زخمی

کوہاٹ میں انڈس ہائی وے پر گاڑی پر فائرنگ میں ایک کسٹم اہلکار شہید جبکہ دو زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق کسٹم اہلکار معمول کی چیکنگ میں مصروف تھے کہ نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی، گاڑی پر فائرنگ سے گاڑی میں آگ لگ گئی۔

شہید کسٹم اہلکار کی شناخت یاسر شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔ شہید اہلکار کی لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس نے سرچ آپریشن شروع کر دیا، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے آپریشن جاری ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے