برازیل: چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، 10 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

جنوبی برازیل کے سیاحتی شہر گراماڈو میں ایک چھوٹے طیارے کے حادثے نے المناک صورتحال پیدا کر دی، جس میں طیارے کے تمام 10 مسافر ہلاک ہو گئے اور زمین پر موجود کم از کم 17 افراد زخمی ہوئے۔

حادثہ اتوار کی صبح پیش آیا، جب طیارہ ٹیک آف کے فوراً بعد کنٹرول کھو بیٹھا۔طیارہ ایک عمارت کی چمنی، پھر رہائشی مکان، اور اس کے بعد ایک فرنیچر کی دکان سے ٹکرا گیا۔ملبے نے قریبی سرائے کو نقصان پہنچایا، آگ اور دھواں علاقے میں پھیل گیا۔

طیارے میں موجود تمام مسافر ایک ہی خاندان کے افراد تھے۔زمین پر موجود زخمیوں میں دو کی حالت نازک ہے، جب کہ کئی دیگر جھلسنے اور دھوئیں کے باعث اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے