پاکستان اسٹاک مارکیٹ:رواں ہفتے انویسٹرز نے ایک ارب 82 کروڑ ڈالر منافع کمایا

0

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں اس ہفتے زبردست تیزی رہی۔۔۔ 100 انڈیکس میں 6 ہزار 236 پوائنٹس کا غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔۔۔ ہفتے کا آغاز کے ایس ای 100 انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار 351 پوائنٹس سے ہوا۔۔۔ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ 17 ہزار 587 پوائنٹس پر بند ہوا۔۔۔۔

سرمایہ کاروں نے ایک ارب 82 کروڑ ڈالر کا منافع کمایا۔۔۔ مقامی کرنسی میں منافع کا حجم 507 ارب روپے سے زائد رہا۔۔

اس ہفتے مارکیٹ میں 5ارب 22 کروڑ حصص کے سودے ہوئے۔۔۔ کاروباری مالیت 217 ارب روپے سے زائد رہی۔۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن جو ہفتے کے آغاز پر 14 ہزار 126 ارب روپے تھی۔۔۔ آخری کاروباری روز 14 ہزار 633 ارب روپے پر پہنچ گئی۔۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.