برادر اسلامی ملک افغانستان سے بہتر تعلقات کے خواہاں ہیں:آرمی چیف

0

افغانستان پاکستان کا پڑوسی اسلامی ملک ہے اور افغانستان کے ساتھ پاکستان بہتر تعلقات کا خواہا ہے۔۔۔ یہ بات پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے پشاور میں سیاسی قائدین سے ملاقات میں کہی۔۔۔۔

جنرل عاصم منیر نے کہا کہ ہماری پالیسی صرف اور صرف پاکستان ہے۔۔۔۔ افغانستان ہمارا برادر پڑوسی اسلامی ملک ہے اور پاکستان افغانستان سےہمیشہ بہتر تعلقات کا خواہاں رہا ہے۔۔۔۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ افغانستان سے صرف فتنہ الخوارج کی افغانستان میں موجودگی اور سرحد پار سے پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے پر اختلاف ہے اور اس وقت تک رہے گا جب تک وہ اس مسئلے کو دور نہیں کرتے۔۔۔۔۔

پاک فوج کے سپہ سالار نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں کوئی بڑے پیمانے پر آپریشن نہیں کیا جا رہا اور نہ ہی فتنہ الخوارج کی پاکستان کے کسی بھی علاقے میں عملداری ہے، صرف انٹیلیجینس کی بنیاد پر ٹارگیٹڈ کاروائی کی جاتی ہے۔۔۔۔

انہوں نے کہا کہ کیا فساد فی العرض اللّٰہ کے نزدیک ایک بہت بڑا گناہ نہیں ہے؟ ریاست ہے تو سیاست ہے،خدا نخواستہ ریاست نہیں تو کچھ بھی نہیں۔ ہم سب کو بلا تفریق اور تعصب، دہشت گردی کے خلاف یک جا کھڑا ہونا ہوگا۔۔۔۔

آرمی چیف نے کہا جب ہم متحد ہو کر چلیں گے تو صورتِ حال جلد بہتر ہو جائے گی۔۔۔انسان خطا کا پتلا ہے۔ ہم سب غلطیاں کرتے ہیں لیکن ان غلطیوں کو نہ ماننا اور ان سےسبق نہ سیکھنا اُس سے بھی بڑی غلطی ہے۔۔۔۔۔

عوام اور فوج کے درمیان ایک خاص رشتہ ہے – اس رشتے میں کسی خلیج کا جھوٹا بیانیہ بنیادی طور پر بیرون ملک سے ایک مخصوص ایجنڈے کے ذریعے چلایا جاتا ہے۔۔۔۔نیشنل ایکشن پلان پر سب پارٹیوں کا اتفاق حوصلہ مند ہے مگر اس پر تیزی سے کام کرنا ہوگا۔۔۔۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.