میری اور علی امین گنڈا پور کی آرمی چیف سے ملاقات ہوگئی ، اب معاملات بہتر ہوجائیں گے: بیرسٹر گوہر

0

راولپنڈی : چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ آرمی چیف کے سامنے پی ٹی آئی کے تمام معاملات اور مطالبات رکھے ہیں

راولپنڈی اڈیالہ جیل کے کمرۂ عدالت میں صحافیوں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری اور علی امین گنڈا پور کی ملاقات آرمی چیف سے علیحدگی میں ہوئی، اسٹیبشلمنٹ سے براہ راست مذاکرات خوش آئند ہیں۔

بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ ملاقات میں ہم نے اپنے تمام مسائل آرمی چیف کے سامنے رکھے۔

انہوں نے کہا کہ ملاقات میں ملکی استحکام کے حوالے سے تمام امور پر بات چیت ہوئی، امید ہے اب صورت حال بہتر ہو جائے گی۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.