عمران خان کو کرپشن پر سزا ، سٹاک مارکیٹ میں تیزی

0

کراچی : سیکریٹری جنرل کنزیومر ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا سنانے کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی۔

ان کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاروں میں خوف تھا شاید حکومت کمزور پڑ جائے۔

واضح رہے کہ آج بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ سنا دیا گیا۔

راولپنڈی کی احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں بانیٔ پی ٹی آئی کو 14 سال جبکہ بشریٰ بی بی کو 7 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.