ملک میں تیل و گیس کی پیداوار بڑھانے کیلئے حکومت کا بڑا فیصلہ۔۔۔۔۔
گیس کی پیداواری کمپنیاں اپنی پیداوار کا 35 فیصد تک تھرڈ پارٹی کوفروخت کر سکیں گی۔۔۔ پٹرولیم ڈویژن نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔۔۔۔
تھرڈ پارٹی کو 35 فیصد گیس بیچنے کے فیصلے کی ایکنک نے بھی تائید کی۔۔۔۔ پہلے سال تھرڈپارٹی کو یومیہ 10 کروڑ مکعب فٹ تک فروخت کی جا سکے گی
نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے تھرڈ پارٹی کو بیچی جانے والی گیس سے متعلق ہر سال نظر ثانی ہو سکے گی۔۔۔۔تھرڈ پارٹی کو گیس مسابقتی عمل کے ذریعے فروخت ہو سکے گی۔۔۔۔
اس فیصلےکا اطلاق پٹرولیم پالیسی 2012 میں ہونے والی ترمیم کی روشنی میں 29فروری 2024 کے بعد کی دریافت گیس پر ہوسکے گا۔۔۔۔۔