ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے پاک فوج کے جنرل ہیڈ کوارٹر راولپنڈی کا دورہ کیا
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات ہوئی۔۔۔ دونوں ملکوں کی عسکری قیادت نے علاقائی سلامتی کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔۔۔۔دوطرفہ دفاعی تعاون سے متعلق امور پر بھی بات چیت کی گئی۔۔۔
ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف نے جی ایچ کیو میں یادگار شہدا پر بھی حاضری دی۔۔۔ یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی، فاتحہ خوانی کی۔۔
جی ایچ کیو آمد پر معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔۔۔ مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا
