حکومت پی ٹی آئی مذاکرات ۔۔۔۔حکومتی کمیٹی نے علی امین گنڈا پور کے بیان کو جوابی خط کا حصہ بنانے کا فیصلہ کر لیا ۔۔۔۔
حکومتی کمیٹی کا موقف ہے کہ علی امین گنڈا پور 9 مئی واقعات میں پی ٹی آئی ارکان کا ملوث ہونا تسلیم کر چکے۔۔۔علی امین گنڈا پور نے کمیٹی کے تیسرے اجلاس میں اعتراف کیا۔۔۔
گنڈا پور نے تسلیم کیا تھا ہمارے کچھ لوگ گمراہ ہو گئے تھے۔۔ ان کا موقف تھا جتنا جرم ہوا سزا اتنی ہونی چاہئیے۔۔۔
گنڈا پور کہہ چکے اپنے کارکنوں سے لا تعلق نہیں رہ سکتے۔۔۔حکومتی کمیٹی گنڈا پور کے اعترافی بیان کو جواب کا حصہ بنائے گی۔۔۔