ایک دوسرے کے خلاف بیانات نہیں دیں گے: سلمان اکرم راجہ اور شیر افضل کی علی امین گنڈا پور کو یقین دہانی

0

پشاور : وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کو پی ٹی آئی کے رہنماؤں شیر افضل مروت اور سلمان اکرم راجہ نے ایک دوسرے کے خلاف بیانات نہ دینے کی یقین دہانی کروا دی۔

پارٹی ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور نے شیر افضل اور سلمان اکرم راجہ سے رابطہ کیا اور دونوں رہنماؤں کو تحمل کے مظاہرے کی تلقین کی۔

علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ میڈیا پر ایک دوسرے کے خلاف بیانات سے پارٹی کو نقصان ہو گا، ایک دوسرے کے خلاف بیانات کا فائدہ مخالفین کو ہو گا۔

ذرائع کے مطابق شیر افضل مروت نے وزیرِ اعلیٰ کے پی کو اپنے تحفظات سے بھی آگاہ کیا۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے رہنما شیر افضل مروت نے وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے رابطے کی تصدیق کر دی۔

انہوں نے کہا کہ چند روز قبل علی امین گنڈاپور نے رابطہ کیا تھا، انہوں نے سیز فائر کرنے کا کہا تھا۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.