ترکیہ نے 14سال بعد شام کے لئے اپنی فضائی سروس بحال کر دی ہے۔۔۔ 23 جنوری کو ترکیہ کی قومی فضائی کمپنی ترکش ایئرلائنز کے طیارے نے دمشق کے ائیرپورٹ پر لینڈنگ کی۔۔۔۔ طیارہ دمشق انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 11 بج کر 29 منٹ پر اترا۔
ترکش ایئرلائنز ہفتے میں تین پروازیں دمشق کے لیے چلائے گی۔۔۔۔ استنبول سے دمشق کے لیے یہ پروازیں منگل، جمعرات اور اتوار کو صبح 9 بجے روانہ ہوں گی، اور اسی دن دوپہر 1 بجے واپس آئیں گی۔۔۔۔
پہلی پرواز میں مسافروں کے ساتھ ترکش ایئرلائنز کے اعلیٰ عہدیدار بھی موجود تھے۔ استنبول ایئرپورٹ پر کئی شامی مسافروں کو اپنے وطن واپسی کے جوش و خروش میں اپنے قومی پرچم لہراتے اور نغمے گاتے رہے۔۔۔
ترکش ایئرلائنز نے مارچ 2011 میں شام کے لیے اپنی آخری پرواز چلائی تھی۔ ترکیہ، بشار الاسد حکومت کے خلاف حزب اختلاف کی حمایت کرنے والا اہم ملک رہا ہے، لیکن حال ہی میں بشار الاسد کے اقتدار سے ہٹنے کے بعد، ترکیہ نے دمشق میں اپنے سفارت خانے کو دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا۔
پہلی پرواز میں 350مسافر سوار تھے۔ ان میں سے ایک مسافر، 14 سالہ فاطمہ زہرہ، جو بچپن میں ترکیہ آئی تھیں، نے کہا کہ، وہ پہلی بار اپنے وطن جا رہی ہیں اور بہت پرجوش ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ، وہ دمشق سے حلب جائیں گی اور وہاں اپنی دادی سے ملاقات کریں گی۔
ایک اور مسافر، احمد کراز، نے کہا کہ، وہ 2012 میں ترکیہ آئے، یہاں تعلیم حاصل کی اور کام کیا، لیکن کبھی واپس جانے کی امید نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ،ہم نے سوچا تھا کہ ،ہم کبھی واپس نہیں جا سکیں گے، لیکن یہ موقع ملنے پر ہم بہت خوش ہیں۔ پہلی پرواز کے ذریعے اپنے ملک واپس جانا ایک خواب جیسا لگ رہا ہے۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.