پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس ۔۔۔۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے صدارت کی۔۔۔
ایگزیکٹو کمیٹی نے پیپلز پارٹی کو نون لیگ حکومت چھوڑنے کا مشورہ دے دیا۔۔۔۔ ذرائع کے مطابق ارکان کی اکثریت کے ن لیگ کی حکومت چھوڑنے کے حق میں دلائل دیئے۔۔
اراکین کی اکثریت چاہتی ہے ن لیگ کا ساتھ چھوڑ دیا جائے کیونکہ اتحاد پیپلز پارٹی کی ساکھ کو تباہ کر رہا ہے۔۔
ذرائع کا کہنا ہے ارکان کی اکثریت نے فوری طور حکومتی اتحاد ے نکلنے کی رائے دی ہے۔۔ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے کہا ہے کہ نون لیگ اہم قومی امور پر پیپلز پارٹی سے مشاورت کو اہمیت نہیں دے رہی ہے۔۔۔ اتحاد میں رہ کر پیپلز پارٹی کو نقصان ہو رہا ہے۔۔۔۔
کمیٹی کا کہنا ہے نون لیگ کے ساتھ اتحاد میں رہ کر ان کی غلط پالیسیوں میں شرکت کا تاثر جا رہا ہے۔۔۔ اس طرح اگلے انتخابات میں عوام کو مطمئن کرنا مشکل ہو جائے گا