مذاکرات میں شامل نہ کیا گیا تو کسی معاہدے کو تسلیم کرنے کے پابند نہیں ہیں:یوکرینی صدر

0

یوکرین نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں امریکہ اور روس کے جنگ بندی مذاکرات کے نتیجے میں کسی معاہدے کو تسلیم نہیں کیا جائے گا جب تک یوکرین کو بھی بات چیت میں شامل نہ کیا جائے۔۔۔

یہ بات یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے متحدہ عرب امارات میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔۔۔ انہوں نے کہا یوکرین سعودی عرب میں ہونے والی امریکہ روس بات چیت میں شرکت نہیں کرے گا،  یوکرین کو شامل کیے بغیر کسی بات چیت کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا  اور  نہ ہی ایسے کسی معاہدے کو مانیں گے جس میں یوکرین شامل نہ ہو۔

زیلنسکی کا کہنا تھا کہ ہم ایسے معاہدے پر دستخط کریں گے جس میں سکیورٹی ضمانتیں موجود ہوں، جنگ کے خاتمے کے لیے صدر پوتن پر دباؤ بڑھانے کے لیے چین کی شمولیت اہم ہے۔

انہوں نے کہا بدھ کو سعودی عرب کا سرکاری دورہ کروں گا جو پہلے سے طے شدہ ہے، دورہ سعودی عرب کا تعلق امریکہ روس بات چیت سے نہیں ہے۔

ادھر  یوکرین تنازع پر امریکہ اور  روسی حکام کی سعودی عرب میں ملاقات کل ہونے جارہی ہے۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سعودی عرب پہنچ گئے ہیں جب کہ قومی سلامتی مشیر مائیک والٹز اور خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف بھی آج پہنچ رہے ہیں۔

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کی کل امریکی حکام سے ملاقات ہوگی جس میں  یوکرین جنگ کے خاتمے اور روس امریکہ تعلقات پر بات چیت متوقع ہے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.