پاک فوج کا مظفر گڑھ میں دو روزہ فری میڈیکل کیمپ

0

مظفر گڑھ : پاک فوج نے مظفرگڑھ میں دو روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ ملتان کور کے زیر اہتمام اڈا خدائی میں دیہی عوام کے لیے طبی سہولیات کے تحت فری میڈیکل کیمپ قائم کیا گیا ہے۔

کیمپ میں ماہر امراض چشم، کارڈیالوجسٹ، سکن و چائلڈ اسپیشلسٹ، گائناکالوجسٹ کی خدمات بھی حاصل کی گئیں۔ 1700 سے زائد مریضوں کا معائنہ، الٹراساؤنڈ، ای سی جی اور لیبارٹری ٹیسٹ مفت کیے گئے۔

مفت ادویات کی فراہمی، خواتین، بچوں اور بزرگوں کی بڑی تعداد مستفید ہوئے۔علاقہ مکینوں نے پاک فوج کے فلاحی اقدام پر شکریہ ادا کیا اور خراج تحسین پیش کیا۔پاک فوج کی جانب سے عوامی خدمت کا عزم کیا گیا

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.