ایردوان مخالف استنبول میئر امام اوغلو گرفتار،اسٹاک مارکیٹ اور لیرا کی قیمت میں غیر معمولی کمی

0

ترک صدر رجب طیب ایردوان کے سیاسی مخالف استنبول کے میئر امام اکرم اوغلو کو کرپشن اور دہشت گردوں کی حمایت پر گرفتار کر لیا گیا۔۔

استنبول کے میئر کی گرفتاری کی خبر پر ترکیہ کی اسٹاک مارکیٹ اور لیرا کی قیمت میں غیر معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔۔

امام اوغلو صدر رجب طیب اردوان کے اہم سیاسی حریف ہیں، اور یہ گرفتاری سے 2028 کے صدارتی انتخابات میں حزب اختلاف کی مرکزی جماعت سی ایچ پی کا امیدوار نامزد کیے جانے کے چند روز بعد کی گئی ہے۔

اردوان کے سب سے مضبوط چیلنجر کے طور پر بڑے پیمانے پر دیکھے جانے والے امام اوغلو کو نشانہ بنایا گیا، جسے ناقدین جعلی قانونی تحقیقات قرار دے رہے ہیں۔

امام اوغلو کے ایکس پر جاری بیان کے مطابق سیکڑوں پولیس اہلکاروں نے ان کے گھر پر علی الصبح چھاپہ مارا، حکومت نے کہا کہ ان کی حراست بدعنوانی کی تحقیقات اور ایک ’دہشت گرد تنظیم کی مدد‘ کے الزام میں کی گئی ہے۔

اس کے فوراً بعد ترکیہ نے سوشل نیٹ ورکس تک رسائی کو روک دیا، پولیس نے تقسیم اسکوائر کو بند کر دیا اور چار دنوں کے لیے تمام مظاہروں پر پابندی لگا دی۔

استنبول میں ٹریڈنگ کے دوران ایک ڈالر کی قیمت 41 لیرا تک گر گئی۔۔۔ اس سے پہلے قیمت 36 لیرا کے برابر تھی۔۔

ترکیہ کی اسٹاک مارکیٹ میں 7 فیصد گراوٹ ریکارڈ کی گئی۔۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.