حکومت نے 392ارب روپے کےمارکیٹ ٹریژری بلز فروخت کر دیئے

0

مارکیٹ ٹریژری بلز کی نیلامی۔۔ حکومت نے 392ارب روپے کے مارکیٹ ٹریژری بلز فروخت کر دیئے۔۔

بینکوں نے 1575 ارب روپے کی آفرز جمع کرائیں۔۔نیلامی کا ہدف 800ارب روپے تھا۔۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ایک،تین اور چھ ماہ کے ٹی بلز کی شرح منافع 11.9فیصد پر مستحکم رہی

بارہ ماہ کے ٹی بلز کی شرح منافع میں 26 بیسس پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔۔

وزارت خزانہ نے ایک ماہ کے ٹی بلز کی 123ارب روپے کی آفرز قبول کیں۔۔ 146ارب روپے کے تین ماہ کے ٹی بلز فروخت ہوئے۔۔

ساڑھے نو ارب روپے کا چھ ماہ کا ٹریژری بلز فروخت ہوا۔۔ بارہ ماہ کے ٹی بلز کی فروخت کا حجم 113 ارب روپے رہا۔۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.