سرمایہ کاروں کا جارحانہ رویہ:اسٹاک مارکیٹ ایک لاکھ 19ہزار پوائنٹس کی حد عبور

0

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کا جارحانہ رویہ ۔ ٹریڈنگ کے دوران مارکیٹ نے تاریخ کی ایک اور سطح ایک لاکھ 19 ہزار کی حد بھی عبور کر لی ۔

آئی ایم ایف کے ساتھ حکومت کے کامیاب مذاکرات اور وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب سے سرمایہ کاروں نے خاصی امیدیں وابستہ کر لی ہیں۔ حصص بازار میں خریداری کا رجحان مسلسل بڑھ رہا ہے۔۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز ہنڈرڈ انڈیکس میں 796 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 18 ہزار 770 پوائنٹس پر بند ہوا ۔

مارکیٹ میں 66 کروڑ 78 لاکھ شیئرز کا لین دین ہوا۔۔۔ کاروباری سودے 38 ارب 52 کروڑ روپے میں طے پائے۔۔

سرمایہ کاروں نے 75 ارب روپے منافع کمایا۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 14 ہزار 430 ارب روپے پر پہنچ گئی

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.