میانمار میں 7.7 شدت کا زلزلہ، ہلاکتیں 140 سے تجاوز کر گئیں

0

میانمار میں جمعے کی صبح 7.7 شدت کے زلزلے نے تباہی مچادی، جس کے نتیجے میں کم از کم 144 افراد جاں بحق اور 730 سے زائد زخمی ہوگئے۔ زلزلے کے جھٹکے تھائی لینڈ اور چین میں بھی محسوس کیے گئے، جب کہ 6.4 شدت کا آفٹر شاک مزید تباہی کا باعث بنا۔

میانمار کے فوجی رہنما من آنگ ہلینگ نے تلاش اور ریسکیو آپریشن جاری رکھنے کا اعلان کیا اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا۔دارالحکومت نیپیداو سب سے زیادہ متاثر ہوا، جہاں 96 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں عمارتیں لرز گئیں، 3 افراد ہلاک، جبکہ 81 افراد ملبے تلے دب گئے.

میانمار پہلے ہی 2021 کی فوجی بغاوت کے بعد خانہ جنگی اور اقتصادی بحران کا شکار ہے، جس کے باعث زلزلے جیسی قدرتی آفات سے نمٹنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔مواصلاتی بلیک آؤٹ اور فوجی کنٹرول کی وجہ سے نقصانات کا صحیح اندازہ لگانا مشکل ہے۔حکومت نے ہنگامی حالت کا اعلان کرتے ہوئے بین الاقوامی امداد کی نادر اپیل جاری کی۔

ماہرین کے مطابق، یہ میانمار میں 1946 کے بعد سب سے زیادہ طاقتور زلزلہ تھا، جس کی شدت ہندوستان اور یوریشیا کی ٹیکٹونک پلیٹوں کے ٹکراؤ کے باعث بڑھی۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.