پاکستان کا میانمار اور تھائی لینڈ میں زلزلہ متاثرین سے اظہارِ یکجہتی

0

پاکستان نے میانمار اور تھائی لینڈ میں 7.7 شدت کے تباہ کن زلزلے کے بعد گہرے دکھ اور یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں متاثرہ افراد سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی گئی۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا: کہ "ہمارے خیالات متاثرین اور ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں، اور ہم زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔”

پاکستان نے زلزلے کے بعد امدادی کارروائیوں میں مصروف ریسکیو اہلکاروں کی ہمت اور لگن کو بھی سراہا۔ کہ”ہم پہلے جواب دہندگان اور امدادی کارکنوں کی بہادری اور عزم کو تسلیم کرتے ہیں، جو ان مشکل حالات میں غیر معمولی کام کر رہے ہیں۔”

پاکستان نے متاثرہ کمیونٹیز کی بحالی کے لیے عالمی امدادی کوششوں کی حمایت کا عزم بھی دہرایا۔ کہ”ہم ان کمیونٹیز میں استحکام اور لچک دیکھنے کے منتظر ہیں، جو اس قدرتی آفت کا سامنا کر رہی ہیں۔”

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.