افغان شوہر کی پاکستانی شہریت کا معاملہ: لاہور ہائی کورٹ نے لارجر بینچ کی سفارش کر دی

0

لاہور ہائی کورٹ نے ایک اہم مقدمے میں افغان شوہر کی پاکستانی شہریت سے متعلق آئینی اور انسانی پہلوؤں پر غور کے لیے لارجر بینچ کی تشکیل کی سفارش کر دی ہے.

یہ مقدمہ مسرت جبین نامی پاکستانی خاتون کی جانب سے دائر کیا گیا، جنہوں نے 2012 میں افغان شہری نسیم سے شادی کی تھی۔درخواست میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ نسیم کو پاکستانی شہریت دی جائے تاکہ وہ قانونی طور پر پاکستان میں رہائش اختیار کر سکے۔

مقدمہ شہریت ایکٹ 1951 کی ان دفعات کو چیلنج کرتا ہے جو غیر ملکی شوہروں کی شہریت کے حوالے سے غیر واضح اور پیچیدہ مانی جاتی ہیں۔عدالت نے اس معاملے کو آئینی اہمیت کا حامل قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کا تعلق نہ صرف قانونی حیثیت بلکہ انسانی حقوق اور ازدواجی تحفظ سے بھی ہے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.