پاک بھارت کشیدگی ۔۔۔۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا راج رہا ۔۔۔ رواں ہفتے ایک اعشاریہ پانچ سات فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔۔۔ سرمایہ کاروں کے 250 ارب روپے ڈوب گئے۔۔۔
اس ہفتے پاکستان کے حصص بازار میں ایک ہزار 846 پوائنٹس کم ہو گئے۔۔ ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 15 ہزار 469 پر بند ہوا ۔۔۔ Future Rollover Week پر سرمایہ کاروں نے اپنی پوزیشنز کلیئر کیں جس کے باعث فروخت کا دباؤ رہا۔۔۔ مندی کے باعث سرمایہ کاروں کے 250 ارب روپے مارکیٹ میں ڈوب گئے۔۔
رواں ہفتے 3 ارب حصص کے سودے 146 ارب روپے میں طے پائے۔۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 14 ہزار 96 ارب روپے پر آ گئی۔۔