نہ صدر زرداری کہیں جا رہے ہیں اور نہ آرمی چیف صدر پاکستان بننا چاہتے ہیں:وزیر داخلہ

0

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے ہمیں پوری طرح علم ہے کہ صدر آصف علی زرداری، وزیرِاعظم شہباز شریف اور آرمی چیف کے خلاف اس مذموم مہم کے پیچھے کون ہے۔

میں واضح کر چکا ہوں: صدر کے استعفے کی نہ کوئی بات ہوئی ہے نہ کوئی ایسی تجویز موجود ہے۔

آرمی چیف کی صدارت سنبھالنے کی کوئی خواہش یا بات زیرِ غور نہیں۔

سماجی رابطے کی ایپ ایکس پر اپنے پیغام میں محسن نقوی نے کہا صدرِ پاکستان اور عسکری قیادت کے درمیان مضبوط اور باوقار تعلقات قائم ہیں۔

صدر کا بیان "مجھے معلوم ہے یہ جھوٹ کون پھیلا رہا ہے، کیوں پھیلا رہا ہے، اور اس سے فائدہ کسے ہو رہا ہے۔”

آرمی چیف کی توجہ صرف پاکستان کی طاقت اور استحکام پر مرکوز ہے، اس کے سوا کچھ نہیں۔

جو اس جھوٹے بیانیے کا حصہ ہیں، وہ دشمن ایجنسیوں کے ساتھ مل کر جو چاہیں کریں۔

ہم وہ سب کچھ کریں گے جو پاکستان کو دوبارہ مضبوط بنانے کے لیے ضروری ہو، ان شاءاللہ

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.