پاکستان تحریک انصاف کی قیادت ایک بارپھر احتجاج پر تقسیم ہو گئی۔۔۔ بانی پی ٹی آئی کی احتجاج ک کال پر پی ٹی آئی کور کمیٹی بھی کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکی۔۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر رات ہونے والے اجلاس سے احتجاجاً اٹھ کر چلے گئے۔۔۔
ذرائع کے مطابق اجلاس کو بتایا گیا کہ چیف آرگنائزر پنجاب عالیہ حمزہ نے پارٹی قیادت کو لاہور کنونشن اور جی ٹی روڈ ایڈونچر بارے اعتماد میں نہیں لیا۔۔ کمیٹی اجلاس میں انکشاف کیا گیا کہ لاہور کنونشن صرف ایک بندے کی پروموشن کے لئے کیا جا رہا ہے۔۔
کور کمیٹی اکثریت کی رائے تھی کہ بانی چیئرمین کی ہدایت کے مطابق فی الحال چھوٹے پیمانے پر احتجاج کرنے ہیں تو پھر سب کو مشکل میں ڈالنے کی کیا ضرورت ہے۔۔ لاہور کنونشن کے لئے جی ٹی روڈ پر پاور شو کرنے کی ضرورت نہیں،
5 اگست تک بانی چیئرمین کی ہدایت کے مطابق چھوٹے چھوٹے پروگرامز کر کے بڑے احتجاج کی تیاری کی جائے۔۔
علی امین گنڈاپور اور ہم خیال جی ٹی روڈ پاور شو اور لاہور کنونشن کے لئے پرجوش ہیں۔۔