پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل اور پاک فوج کے ترجمان لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چودہری نے کہا کہ دنیا کی کوئی طاقت کشمیر کو پاکستان سے جدا نہیں کر سکتی۔ کشمیر پاکستان کی شہ رگ تھی، ہے اور ہمیشہ رہے گی،
مظفر آباد دورے میں پاک فوج کے ترجمان کی سول سوسائٹی کے ساتھ اہم نشست ہوئی۔ اپنے خطاب میں لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چودہری نے کہا کہ کشمیری عوام کل بھی پاکستان کے ساتھ تھے اور ہمیشہ پاکستان کے ساتھ رہیں گے۔۔
شرکا ء اور ڈی جی آئی ایس پی آر کے درمیان سوال و جواب کا سیشن بھی ہوا۔۔۔
کشمیری عوام کا پاک آرمی سے محبت کا انوکھا اظہار، ڈی جی آئی ایس پی آر کو کشمیری ثقافتی لباس پیش کیا
آزاد جموں و کشمیر نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا۔۔۔ شرکاء نے پاکستان اور کشمیر کے جھنڈے لہرا کر پاکستان سے یکجہتی کا اظہار کیا
شرکا نے کشمیر بنے کا پاکستان کے نعرے بھی لگائے۔