بنگلادیش ویمن کرکٹ ٹیم کا دسمبر میں طے شدہ بھارت کا دورہ ملتوی کر دیا گیا

0

ڈھاکہ – بنگلادیش ویمن کرکٹ ٹیم کا آئندہ ماہ بھارت کا مجوزہ دورہ ملتوی کر دیا گیا ہے۔ کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے خط کے ذریعے دورہ مؤخر کرنے سے آگاہ کیا ہے۔

بی سی بی ترجمان کا کہنا ہے کہ خط میں دورے کو ری شیڈول کرنے کا بتایا گیا ہے تاہم ملتوی کیے جانے کی کوئی ٹھوس وجہ بیان نہیں کی گئی۔

بنگلادیش ویمن ٹیم نے دسمبر میں بھارت کے خلاف 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلنی تھی، جو آئی سی سی کے فیوچر ٹورز پروگرام (FTP) کا باقاعدہ حصہ تھی۔

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ دورے کے التوا کی وجہ دونوں ممالک کے درمیان پیدا ہونے والا سیاسی تناؤ ہے، جس کے باعث پہلے بھی کئی کرکٹ سرگرمیاں متاثر ہوئی ہیں۔

اس سے قبل بھارتی کرکٹ بورڈ نے اگست میں بھارتی مینز ٹیم کا دورۂ بنگلادیش بھی ملتوی کر دیا تھا، جسے اب آئندہ سال ستمبر 2026 میں شیڈول کرنے کا امکان ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق بھارت اور بنگلادیش کے درمیان بگڑتی سیاسی فضا سے دونوں ممالک کے دو طرفہ کرکٹ تعلقات ایک بار پھر غیر یقینی کا شکار ہو گئے ہیں۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.